ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / والدین کی نعشوں کے پاس بچے فلم دیکھنے میں مصروف! خاندانی المیے کا انتہائی المناک واقعہ

والدین کی نعشوں کے پاس بچے فلم دیکھنے میں مصروف! خاندانی المیے کا انتہائی المناک واقعہ

Sun, 08 Jan 2017 19:41:53  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،8جنوری(آئی این ایس انڈیا)امریکی ریاست فلوریڈا میں حکام نے ایک خاندان کے افسوسناک المییکی خبر دی ہے اور بتایا ہے کہ حال ہی میں دو میاں بیوی زہریلی منشیات استعمال کرنے سے دم توڑ گئے جب کہ ان کے تین کم سن بچے والدین کی موت سے بے خبر کار میں بیٹھے فلم دیکھتے رہے۔ پولیس نے ریاست فلوریڈا میں سڑک کے کنارے کھڑی ایک کار دیکھی۔ پولیس حکام کار کے قریب پہنچے تو وہاں پر 32سالہ ڈینیل کلسی اور اس کی اہلیہ 30سالہ ہیتھر کلسی کو نیم مردہ حالت میں پایا۔ دونوں کار کے باہر پڑے ہوئے تھے جب کہ ان کی کار کی عقبی نشست پر ان کے تین کم سن بچے بیٹھے فلم دیکھ رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے روز یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دن دو بجے پیش آیا۔ اخبار ڈیلی میل کے مطابق تینوں بچوں کو ان کے والدین سیٹ بیلٹ کے ساتھ باندھ کر باہر اترآئے تھے جہاں انہوں نے زہریلی شراب پی۔ امدادی کارکن جب ان تک پہنچے تو وہ دم توڑ چکے تھے۔ اس دوران کار میں موجود تین کم سن بچے والدین کے انجام سے بے پرواہ ہو کر فلم دیکھنے میں مگن رہے۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی طور پر دونوں افراد کی موت کی وجہ زہریلی منشیات ہی بتائی جاتی ہیں۔ فوت ہونے والا جوڑا ماضی میں بھی منشیات کا عادی رہ چکا ہے۔تینوں بچوں کو ان کے اقارب کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے بڑے بیٹے کی عمر صرف چار سال جب کہ سب سے چھوٹے کی عمر آٹھ ماہ بتائی جاتی ہے۔


Share: